مارچ میں شرکت کی دعوت نہیں ملی، حکومت طاقت سے گریز کرے: مولانا حامد الحق
کراچی(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین مولانا حامد الحق نے کہا کہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ہمیں کوئی دعوت نہیں دی گئی۔ اگرچہ دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کیلئے کہا گیا ہے اس کے باوجود ہم نے صورتحال پر غور وخوص کرنے کے لئے 26اکتوبر کو مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ حکومت پر لازم ہے کہ وہ دھرنا روکنے کے لئے طاقت کے استعمال سے گریز کرے اور افعام وتفہیم سے مسئلے کا حل نکالے۔