ڈی جی خان میں پولیس مقابلے میں تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کامعاملہ،آئی جی نے نوٹس لے لیا
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے کے نتیجے میں تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان کو دوران آپریشن مفرور ہونے والے ملزموں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار وں پر محکمہ پولیس کو فخر ہے۔