• news

پلیٹ لیٹس کیا ہیں

لاہور (نیوز ڈیسک) طبی ماہرین کے مطابق پلیٹ لیٹس انسانی جسم میں موجود خون میں پلیٹ کی شکل کے چھوٹے چھوٹے ذرات ہیں اور ان کے گرد جھلی بنی ہوتی ہے۔ ان کا کام خون کے جسم سے انخلا کو روکنا ہوتا ہے۔ یہ خلیات خون میں گردش کرتے رہے ہیں۔ جسم کے کسی بھی حصے میں چوٹ یا زخم کی صورت میں وہاں جمع ہوکر جھلی سی بنا لیتے ہیں اور خون کو جسم سے باہر آنے سے روکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق پلیٹ لیٹس کی کمی یا غیر موجودگی سے دماغ میں خون جمع ہو جاتا ہے اور جسم سے باہر آنا شروع ہو سکتا ہے، یہ کمی برین ہیمرج کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن