• news

مقبرہ جہانگیرمیں غیرقانونی طریقے سے شہریوں کا داخلہ کروانے کیخلاف دعوی دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سول جج کی عدالت میں مقبرہ جہانگیر کے دروازوں سے غیرقانونی طریقے سے شہریوں کو داخل کروانے کیخلاف دعوی دائر کر دیا گیا۔ کنٹریکٹر محمد جاوید نے مقبرہ جہانگیر کے انچارج قاضی محمد اشرف کے خلاف دائر دعوی میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق کنٹریکٹر بکنگ کائونٹر چلا رہا ہے۔ معاہدے کے مطابق سیر کے لیے آنے والے صرف چھ دروازوں سے ہی ٹکٹ لے کر داخل ہوسکتے ہیں۔ مدعا علیہ گارڈز کے ساتھ مل کر بغیر ٹکٹ کے چھوٹے دروازوں کے ذریعے لوگوں کو داخل کرواتا ہے۔ جس سے مدعی کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ مدعا علیہ کو چھوٹے دروازوں کے ذریعے عوام کو داخلے سے روکا جائے اور دعوی کا فیصلہ ہونے تک مدعی کے حق میں حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن