• news

منشیات کیس میں ملوث مجرم ہائیکورٹ سے رہا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے کیس میں ملوث مجرم کی بریت کی اپیل منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ دورکنی بنچ نے مجرم یاسین کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے مجرم کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مجرم پر 323 کلو منشیات برآمدگی کا الزام لگایا تھا۔ سیشن عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن