• news

دیگر اضلاع میں بھی انصاف آفٹرنون اور موبائل سکولز قائم کئے جائیں، عقیل آزاد

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین عقیل آزاد ، سینئر وائس چیئرمین ملک امان اللہ، صدر لاہور محمد عمران ، صدیق اعوان، سیف اللہ خالد، بشارت نقوی، محمد نذیر ، عبدالوحید، فرخندہ جبیں، نصرت سویرہ، کاشف اقبال، محمد عثمان، سیدہ صدف، فرقان شہزاد و دیگر نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ارم بخاری اور وزیر تعلیم مراد ر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے لاہور میں 100انصاف آفٹرنون سکولز اور 10 موبائل سکولز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اسی طرز پر دوسرے اضلاع میں بھی انصاف آفٹرنون سکولز اور موبائل سکولز کاقیام عمل میں لایاجائے۔جس سے ڈیلی ویجز پر ورکشاپس میں کام کرنے والے ، دوکانوں میں کام کرنے والے آئوٹ آف سکولز بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن