• news

زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم، 90 ہزار رہ گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پلیٹس لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی ہے، 2 روز میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے مریض کے پلیٹ لیٹس میں کمی معمول کا حصہ ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونا تشویش ناک ہوتا ہے۔پمز ہسپتال کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے ا?صف زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پر لانے کے لیے ادویات تجویز کردیں ،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس میں کمی زیر استعمال بعض ادویات کا ردعمل ہوسکتی ہیں، آصف زرداری کے عارضہ قلب کی ادویات میں ردوبدل پر غور شروع کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں تکلیف کا سامنا ہے۔ انہیں علاج کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکتر بند میں آنے اور جانے کے باعث تکلیف بڑھ گئی ہے۔ ملک میںاس کی مکمل کورڈ سرجری کے کوئی ماہر موجود نہیں ہیں۔ انسانی حقوق کے تحت انہیں علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن