وزیراعظم کی پرسوں لاہور آمد آزادی مارچ سے متعلق فیصلے ہوں گے
لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعظم عمران خان پرسوں لاہور کا دورہ کریں گے اور امن و امان، ہاؤسنگ کے شعبے کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے،جبکہ وزیر اعلی اور گورنرپنجاب سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان صوبائی کابینہ کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ امن و امان کے حوالے سے بھی اجلاس ہوگا جس میں آزادی مارچ کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں فیصلے ہوں گے، ہاؤسنگ کے شعبے کے حوالے سے بھی وزیراعظم اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کرتار پور راہداری منصوبے کے سلسلے میں بریفنگ بھی ہوگی جبکہ وزیراعظم اس دورے کے دوران بابا گورونانک یونیورسٹی کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔