زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی مثانے میں شدید تکلیف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پمز میں زیر علاج، سابق صدر زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے مثانے کی شدید تکلیف کے باعث یورولوجسٹ طلب کرلیے گئے ہیں۔ سابق صدر کے غدود میں غیر معمولی اضافے کی تشخیص ہوئی ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ میڈیکل ٹیم میں پیتھالوجسٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ آصف زرداری کو ڈپریشن، جسمانی کمزوری، گردن اور مہروں میں شدید درد کی بھی شکایت ہے۔