آزادی مارچ سے قبل راولپنڈی اسلام آباد میں سرچ آپریشن
اسلام آباد (صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے قبل راولپنڈی اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جس کے تحت گھروں کو چیک کیا ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جڑواں شہروں میں لگے جمعیت علمائے اسلام کے پوسٹر بھی اتارے جارہے ہیں۔اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور رمنا کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 300سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا ۔آزادی مارچ سے قبل چکری روڈ پر ڈسٹرکٹ کونسل نے جے یو آئی کے بینرز اتار د یئے۔پولیس نے بینرز اور پوسٹر آویزاں کرنے والے شخص مزمل شاہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔