اشتعال انگیز تقریر، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست، ضمانت مسترد
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیئے اور دعویٰ کیا کہ مقدمہ سیاسی طور پر درج کیا گیا اور انتقامی کارروائی ہے۔ پراسیکیوشن نے درخواست کی مخالفت کی. فیصلے کے بعد مسلم لیگ نون لائیرز فورم کی جانب سے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا اور بتایاگیا کہ اس فیصلے کیخلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ دریں اثناء سیشن عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوجسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پراسیکیوشن کی درخواست پر کارروائی 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔