• news

زرداری اور مریم نواز کو بھی ضمانت پر رہاکیا جائے:پیپلز پارٹی پنجاب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی‘آن لائن) یوٹرن کا بادشاہ آج پوری قوم پر عذاب کے طور پر مسلط ہے۔ 31اکتوبر سے ان سے جان چھوٹنے کا آغاز ہوجائے گا۔ ہم مولانا کے ساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی آزادی مارچ کا استقبال کرے گی اور جلسے میں بھی شریک ہوگی ، اگر حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں تو یہ ان کی نالائقی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما و صدر سینٹرل پنجاب پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی مانچسٹر کے صدر خواجہ کلیم الرحمان کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مارشل لاء نہیں روک سکی۔ حکومت کی رکاوٹیں کیا روکیں گی۔ عدالتوں نے میاں صاحب کو ضمانت دے کر اچھا کام کیا۔ مریم نواز کی ضمانت بھی ہونی چاہئیے،زرداری صاحب تحقیقات کے لئے پہلے بھی نیب ایف آئی اے کے پاس جا رہے تھے ان کو جوڈیشل حراست میں رکھنا نیب کی طرف سے انتہائی نامناسب عمل ہے۔ نیب نے انہیں فیصلہ عدالت کرے گی، کیا نیب ان پر ماضی کی طرح تشدد کرنا چاہتا ہے۔حکومت نے نالائقی اور بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے میاں نواز شریف کو بہت بڑے رسک میں ڈال دیا تھا۔ ڈاکٹرز نے بتایا تھا جس طرح میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس گر گئے ان کا بچنا ایک معجزہ ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور (ن )لیگی رہنما مریم نواز کو بھی ضمانت پر رہا کیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کے 22 جولائی کے اے سی اور ٹی وی واپس لینے کے اعلان پر اے سی بھی واپس کر دیا اور ٹی وی بھی جب کہ ضمانت کی درخواستیں بھی واپس لے لیں۔

ای پیپر-دی نیشن