• news

بھارت نے پانی روک لیا، ہیڈ مرالہ پر سطح انتہائی کم، راوی بند

سیالکوٹ (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بگلیہارڈیم پر بھارت کی طرف سے 1960ء کے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کر کے پانی روکے جانے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد انتہائی کم ہوکر دس ہزار چار سو بیس کیوسک رہ گئی اور نہر مرالہ راوی لنک مکمل طور پر بند ہے اور دوسری نہر اپرچنا ب میں پانی کا بہائو اٹھارہ ہزار کیوسک سے کم ہوکر چار ہزار سات سو کیوسک رہ گیا جس کی وجہ سے سیالکوٹ ، نارووال اور گوجرانوالہ ودیگر اضلاع کی لاکھوں ایکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچا، سابق صدر پاکستان جنرل ایوب خان کے دور میں بھارت کے ساتھ ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں ہر لمحہ 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کر کے دریائے چناب کا پانی روک لیا جس سے دریائے چناب کا ستانوے فیصد حصہ خشک ہوگیا اور پانی کمی کی وجہ سے زراعت کے شعبہ کو نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن