• news

متعدد ڈاکے‘ لاکھوں کا نقصان، فیروز والا میں مزاحمت پر شہری جاں بحق

لاہور/ فیروز والہ (نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ دوسری طرف فیروز والہ میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے ایک شہری جاںبحق دو زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹائون میںگوہر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ90ہزار مالیت کی نقد ی طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن۔ مسلم ٹائون میںکاشف کی فیملی سے2لاکھ70ہزار مالیت فیکٹر ی ایر یا میںصد اقت کے گھر سے 2لا کھ30ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان ،گلشن راوی میںشا ہد کے گھر سے2لا کھ10ہزار کی نقد ی دیگر سامان باٹاپور میںطا رق کے گھر1لاکھ 70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات ودیگر سا ما ن۔ گجر پورہ کے علا قہ سے اخترکے گھر سے فیملی کو یرغما ل بنا کر1لا کھ 55ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن، شا ہد رہ میںعمر ان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ15ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے گئے۔ جبکہ چو ہنگ سے گاڑی اورنو اب ٹا ئو ن ،مسلم ٹا ئو ن ، کو ٹ لکھپت، غا لب ما رکیٹ، یکی گیٹ ،با دامی با غ اورستو کتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ دریں اثناء فیروز والا کے علاقوں میں بھی ڈکیتی کی گئی وارداتیں کی گئیں۔ کوٹ پنڈی داس کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر وکیل محمد فیاض خان اور ساتھی ہزاروں روپے اور موبائل چھین لئے ڈاکوؤں نے ابوالخیر کے قریب اللہ دتہ کو روک کرلوٹ لیا مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا اور چار لاکھ روپے چھین کرلے گئے جی ٹی روڈ پر نجی ٹائون میں فائرنگ سے عبدالستار شدیدزخمی ہو گیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس اہلکار ارشد جاوید کو روک کر اس سے چار ہزار اور موبائل چھین کر لے گئے جھامکے میں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا جس کو تشویشناک حالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مضروب خالد محمود کے مطابق ڈاکو مال مویشی گاڑی میں لوٹ کرفرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن