`گوجرہ: شو رکوٹ، کتے کے کاٹنے سے بچہ جاں بحق، خاتون سمیت 3 زخمی
گوجرہ/ شورکوٹ (نامہ نگار ) شور کوٹ میں بائولے کتے کے کاٹنے سے تین افراد زخمی، گوجرہ میں کتے نے بچے کو نوچ لیا، کلثوم ہسپتال میں جاں بحق شورکوٹ کے علاقہ اڈا شہال دین میں بائولے کتے نے عمرحیات اور اسکی بھابھی اور بھتیجے کو کاٹ لیا۔ جب کہ زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ویکسین نہ ہو نے کے سبب زخمیوں کو پرائیوٹ میڈیکل سٹور سے ادوایا ت خرید کر لگوانا پڑی۔ علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے کتوں کوتلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء گوجرہ کے محلہ حفیظ پارک کے محمد وقاص کا پانچ سالہ بیٹا محمد احمد گلی میں کھیل رہا تھا آوارہ کتے نے اسے بری طرح نوچ ڈالا جس کے نیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔