راجہ جنگ: ایک ماہ میں مدرسے کا دوسرا طالب علم اغوا، شہر میں خوف و ہراس
راجہ جنگ (نا مہ نگار ) راجہ جنگ میں ایک ماہ کے دوران جوان لڑکے کے اغوا کا دوسرا واقعہ حسنین ولد ارشد جٹ کو صبح کے وقت مدرسہ جاتے ہوئے نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطا بق 17سالہ حسنین صبح 5:15 پر گھر سے مدرسہ ضیا السنہ گیا اور لاپتہ ہوگیا۔ پولیس تھانہ راجہ جنگ کو بھی اطلاع دی مگر تا حال بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ ایک ماہ قبل بھی 18 سالہ عبید الرحمن ولد محمد رفیق کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا اور دوسرے روز وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں واپس آگیا تھا اس کا کہنا تھا کہ کسی کیری ڈبہ والوں نے اسے سڑک کنارے سے کوئی چیز سنگھا کر بے ہوش کر دیا تھا۔