عدالتی ہفتے میں سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی سماعت کے لئے سات بینچ تشکیل
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی سماعت کے لئے سات بینچ تشکیل دیدیئے گئے ہیں۔تمام بینچ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے،تین فل اور چار دو رکنی بینچ معمول کے مقدمات کے علاوہ نیب کیسز میں اپیلوں کی بھی سماعت کرے گا جبکہ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ بینچ صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔