• news

امریکی محکمہ دفاع کا مائیکرو سافٹ کے ساتھ10 ارب ڈالر کا معاہدہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے مائیکرو سافٹ کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کمپنی پینٹاگان کو ڈیٹا محفوظ کرنے والے کلاؤڈ انفراسٹکچر سے متعلق سہولیات فراہم کرے گی۔ آئندہ دس سالوں کے دوران مائیکرو سافٹ کو اس مد میں دس ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے، پینٹاگون کا جوائنٹ انٹرپرائز ڈیفنس انفراسٹرکچر (جے ای ڈی آئی) اس سے مستفید ہو گا۔ اس پیش رفت کو مائیکرو سافٹ کمپنی کے لیے ایک یہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن