• news

صدر ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ ٹیکس سے مستثنیٰ تجارت بحال کردی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کر کے یوکرین کو ملنے والے ٹیکس سے مستثنیٰ تجارتی مراعات کی سہولیات دوبارہ بحال کر دی ہیں۔ٹرمپ کے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین نے املاک دانش سے متعلق حقوق کی حفاظت کے لیے کافی اور مؤثر اقدامات کیے ہیں،اس کا یہ قدم ٹیکس سے مستثنیٰ تجارتی تعلقات کی معطلی ختم کرنے کے لیے کافی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن