• news

فیصل آباد چلڈرن ہسپتال میں پیدائشی طور پر کولہے کی خرابی کا شکار بچے کا پہلا کامیاب آپریشن

فیصل آباد (آن لائن) چلڈرن ہسپتال میں پہلی دفعہ دو سال کے بچے کا پیدائشی طور پر کولہے کی خرابی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے جو کہ ایک اور اہم قدم ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر نے بتایا کہ ہڈی و پٹھہ جوڑ کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج کے لئے جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اس سلسلے میں انچارج شعبہ ہڈی، پٹھہ جوڑ ڈاکٹر شفیق فاروق نے دو سال کے بچے کا کولہے کی خرابی جسے میڈیکل زبان میں ڈی ڈی ایچ کہا جاتا ہے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ اب ایسے مریض بچوں کو لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن