• news

مولانا فضل الرحمان مودی کے ایجنڈا پر ثبوت موجود، عدالت جاؤں گا مسئلہ کشمیر کو خراب کر رہے ہیں: علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (نیوز رپورٹر/ آن لائن) چیئر مین کشمیر کمیٹی علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مولانا کیخلاف ثبوت موجود ہیں، ان کیخلاف عدالت جائوں گا اورسزا دلوا کے دم لوں گا، مولانا کا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کر رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ فضل الرحمان پاکستان میں بیٹھ کرمودی کے ایجنڈے کوفروغ دے رہے ہیں، مولاناکیخلاف ثبوت موجود ہیں، ان کیخلاف عدالت جاوں گا اورسزا دلوا کے دم لوں گا، مولانا کا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے، وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، اگر مولانا کو دھاندلی کی شکایت تھی تو وہ الیکشن کمیشن جاتے، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج 27 اکتوبر بروز اتوار کو پوری پاکستانی اور کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن کا نام نہادآزادی مارچ سمجھ سے بالاتر بلکہ ایک لحاظ سے دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یوم سیاہ کے حوالے سے کی گئی تیاریوں پر ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن