• news

جڑانوالہ: پلاٹ کے جھگڑے پر بھائی کو آگ لگا دی‘ ہسپتال میں جاں بحق

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) خون سفید ہوگیا معمولی پلاٹ کیلئے پٹرول چھڑک کر بھائی کو آگ لگادی جوہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک بھائی کو حراست میں لے لیا ، بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں 644گ ب صوفی دی کوٹھی میں مقتول زاہد کا اپنے حقیقی بھائیوں بابر، عبدالوہاب، جابر وغیرہ کے ساتھ پلاٹ کا تنازعہ چل رہا تھا جس پرگزشتہ روز آپس میں تلخ کلامی ہوگئی اور پھر مبینہ طور پر بابر، وہاب ، جعفر وغیرہ نے اپنے بھائی زاہد پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگادی، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اور سسک سسک کرزندگی کی بازی ہا رگیا۔ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے مرکز ی ملزم بابر کو حراست میں لے لیا اور مقتول کا بیان قلمبند کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن