رحیم یار خان: غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل
رحیم یار خان (آئی این پی) جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پسند کی شادی جرم بن گئی، غیرت کے نام پرنوجوان جوڑا قتل کر دیا گیا، مبینہ طور پر لڑکی کے اہل خانہ نے کلہاڑیوں کے وار کر کے دونوں کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔ مقامی افرادکا کہنا ہے کہ چار ماہ قبل شبانہ بی بی اور عبدالستار نے پسند کی شادی کی تھی، دس دن قبل تھانہ کوٹ سمابہ میں دونوں فریقین میں صلح بھی ہوگئی تھی۔ قتل ہونے والے عبدالستار کے اہل خانہ کے مطابق تین روز قبل شادی شدہ جوڑا اپنے گھر آگیا تھا، دونوں گھر میں اکیلے تھے کہ پندرہ افراد نے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ رحیم یار خان کے تھانہ کوٹ سمابہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشیں ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔