• news

بلوچستان: جے یو آئی کارکنوں،لیویز اہلکاروں میں ہاتھاپائی، 250 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے دکی میں جے یو آئی ف کے کارکنوں اور لیویز اہلکاروں میں ہاتھاپائی کے معاملہ پر انصارالاسلام کے دو مقامی رہنمائوں سمیت 250 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق مقدمہ لیویز تھانہ دکی میں تھانے کے انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت ، اسلحہ چھیننے سے متعلق دفعات بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن