میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان کو ہسپتال منتقل کرنیکی تجویز دیدی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنیکا مشورہ دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے بتایا ہے کہ شاہد خاقان کے گردے اور مثانے میں پتھری ہے اور انکے ہرنیا کا آپریشن ہونا ہے۔ یاد رہے کہ شاہد خاقان نے نیب عدالت کے رو برو درخواست بھی دائر کی تھی کہ وہ اپنے اخراجات پر الشفاء ہسپتال سے اپنا علاج کرانا چاہتے ہیں۔