• news

باجوڑ: جے یو آئی (ف) کے رہنما قاتلانہ حملے میں زخمی، ملزم فائرنگ کے بعد فرار

باجوڑ (آئی این پی ) باجوڑ میں ملزمان کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینئر رہنما مفتی سلطان محمد زخمی ہوگئے۔علاقہ بدان میں جمعیت علمائے اسلام (ف)تحصیل وڑ ماموند کے امیر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مفتی سلطان محمدنماز فجر کیلئے مسجد جارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ کے مطابق مفتی سلطان محمد کو طبی امداد کے لیے خار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن