الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تعیناتی اسد قیصر او ر سنجرانی کی ملاقات ، خط پر گفتگو
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی درمیان اہم ملاقات ہوئی ،جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف پارلیمان کو بھیجے گئے خط پر بھی تفصیل سے غور کیا اس معاملہ پر مشاورت کیلئے وفاقی وزیر قانون اور وزیر پارلیمانی امور کوآج (منگل) طلب کرلیا ،اجلاس میں اٹارنی جنرل بھی شریک ہونگے۔پیر کوسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پارلیمان کو بھیجے گئے خط پر بھی تفصیل سے غور کیا گیا۔نئے الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے آئین اور پارلیمانی کمیٹی کے قواعد و ضوابط کی روشنی میں معاملے پر غورکیا گیا۔ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پرآج (منگل )کو دوبارہ اجلاس ہوگا۔اجلاس میںوفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی بھی شرکت کرینگے، اجلاس میںمشاورت کرکے کسی نتیجہ پر پہنچنے کی کوشش کی جائے گی ،نئے الیکشن کمیشن کے ممبران کی کی تقرری کا فیصلہ پارلیمنٹ کو مل کر کرنا ہے