ایف بی آرنے بینکوں سے کھاتے داروں کا ریکارڈ طلب کرلیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آنے بینکوں سے کھاتے داروں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تمام معلومات ایف بی آر کو فراہم کریں، بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات نہیں ملی ہیں، بانڈ ہولڈرز کی تفصیلات ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت مطلوب ہیں، بانڈ ہولڈرز کی معلومات انکم ٹیکس گوشوارے میں ظاہر نہیں ہورہی ہیں،شبر زیدی نے کہا کہ بانڈز ہولڈرز کی معلومات نہ ہونے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا مکمل حصول نہیں ہوتا ہے، کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں بانڈ کی رقوم بطور آف بیلنس شیٹ کی طرح دکھائی جاتی ہیں۔ لین دین نظام ریگولیٹ کرنے کے لیے تمام دولت کا معلوم ہونا ضروری ہے۔