• news

ہائیکورٹ نے نوازشریف کے کزن کی شوگر ملزکی نیلامی رکوانے کیلئے درخواست مسترد کر دی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے نواز شریف کے کزن کی برادرز شوگر ملز کی جائیداد کی آج 29 اکتوبر کو ہونیوالی نیلامی رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے آپ وہیں درخواست دائر کریں۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے میاں ادریس بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ میں برادرز شوگر ملز کا کیس زیر التوا ہے۔ کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہونے کے باوجود کین کمشنر پنجاب نے برادرز شوگر ملز کی جائیداد نیلامی کیلئے29 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے، اور برادرز شوگر ملز کی جائیداد نیلامی کا اخبار اشتہار بھی دے رکھا ہے، قانون کے مطابق کین کمشنر پنجاب کو کسانوں کو گنے کی قیمت دلوانے کا اختیار ہے، جبکہ کین کمشنر پنجاب کو برادرز شوگر ملز کی جائیداد کی نیلامی کا اختیار نہیں، جبکہ ممبر بورڈ آف ریونیو اور کمشنر لاہور نے بھی کین کمشنر کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن