• news

’پولو فار پیس‘ ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ختم ہو گیا

لاہور (پ ر) پولو فار پیس ٹورنامنٹ لاہور میں ختم ہو گیا۔ فائنل کے اختتام پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد ہوئی۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والا یہ ٹورنامنٹ 21 اکتوبر 2019 ء کو لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب‘ ڈی ایچ اے‘ فیز 8 میں شروع ہوا تھا اور آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ پورے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین کو لطف اندوز ہونے کا موقع پراہم کیا۔ یہ اقدام پاکستان میں ہیپی کاؤچیز ایمپورٹ کرنے والے ادارے صبیحہ انیس ٹریڈنگ انٹر پرائزز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر‘ نفیس باڑی کا تھا۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کی اعانت کرنا تھا جو بچوں کے دل میں پیدائشی خرابی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے علاوہ مستحق خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے علاج کی غرض سے فنڈ مہیا بھی کرتی ہے۔ میگا ایونٹ کا اختتام رنگا رنگ انداز میں ہوا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ اسی کے ساتھ اختتامی تقریب کے موقع پر تاریخی کاروں اور بائیکوں کے شوز کے انعقاد کے علاوہ فوٹو کورٹس اور آرگینگ فوڈ اسٹالز لگائے گئے تھے اور میوزک اور آرٹ فیسویلز بھی منعقد ہوئے۔ پولو فار پیس کے آخری دن بعض اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن