• news

آزادی مارچ کیلئے شاہراہیں بند نہ کرنے کاحکم، ستا ہے حکومت اپوزیشن میں معاہدہ ہوگیا: پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نوائے وقت نیوز) ہائیکورٹ نے آزادی مارچ کے لیے شاہراہیں بند نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت کو سڑکوں پر کنٹینرز لگانے سے روک دیا۔چیف جسٹس نیکہا کہ خبروں میں سنا ہے حکومت اور اپوزیشن میں کوئی معاہدہ طیپایا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کے لیے سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل آفس کا نمائندہ پیش نہ ہونے پر سختی برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے درخواست گزار کاموقف سننے کے بعد شاہراؤں کو بند نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا صوبائی حکومت اٹک تک کوئی روڈ کنٹینرلگا کربندنہ کرے۔عدالت نے ہدایت جاری کی کہ آزادی مارچ کے شرکاء بھی پرامن رہیں۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تقاریر ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر جتنا وقت حکومت کودیا جاتا ہے اتناہی اپوزیشن کوبھی دیا جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے خبروں میں سنا ہے حکومت اور اپوزیشن میں کوئی معاہدہ طے پایاہے۔

ای پیپر-دی نیشن