مٹھی: بچے کی میت گھر لے جانے کیلئے غریب ماں کو بھیک مانگ کر ایمبولینس کا کرایہ اکٹھا کرنا پڑا
تھرپار (نیوز ڈیسک) ضلع تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں غریب ماں کو بچے کی میت گھر لے جانے کیلئے بھیک مانگ کر ایمبولینس کا کرایہ اکٹھا کرنا پڑا۔ مٹھی کے سول ہسپتال کے ایم ایس نے بچے کے لواحقین کو پٹرول نہ ہونے کے باعث ایمبولینس دینے سے انکار کردیا تھا۔