• news

زرداری کے پلیٹ لیٹس نارمل، دل کا والو بند

اسلام آباد(نیٹ نیوز) پمز میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کے دل کے والو میں کلاٹ (خون کا لوتھڑا) بن گیا ہے۔ آصف علی زرداری گزشتہ ایک ہفتے سے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پلیٹلیٹس 1 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔جو کہ نارمل ہیںڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو کمزوری اور شوگر کی وجہ سے ہاتھوں میں کپکپاہٹ کی شکایت ہے جب کہ ان کے پرانیاسسٹنٹ کی وجہ سیدل کے وال میں کلاٹ پیداہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آصف علی زرداری کے لیے تھیلیئم اسکین کو لازمی قرار دیا ہے اور آصف زرداری کو تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن