• news

جسٹس شاہد مبین نے پی ایم ڈی سی آرڈیننس کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت کر لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈنینس2019 کے خلاف کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔ جسٹس شاہد مبین نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر درخواست کی سماعت نہیں کرسکتا۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بجھوا دی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو فریق بنایاگیا جس میں موقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی کو کالعدم قراردیا۔ عدالتی فیصلہ کو غیر موثر کرنے کے لیے آرڈیننس لایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن