• news

قیادت سے اختلاف‘ پی پی کے سینیٹر خانزادہ خان سینٹ رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینیٹرخانزادہ خان نے سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے، چیئرمین سینٹ نے سینیٹرخانزادہ خان کااستعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ اس سلسلے میں سینٹ سیکرٹریٹ نے باضبابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹرخانزادہ خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات پر سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سینیٹر خانزادہ خان مارچ2015 میں6 سال کی مدت کیلئے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن