• news

آزاد ریاست کی قرارداد ملکہ برطانیہ کو بھی پیش کریں گے: رہنما منی پور

لندن (نوائے وقت رپورٹ + بی بی سی) وزیراعلیٰ منی پور کونسل یامبین بائرن اور وزیر دفاع و خارجہ نارنگبام ممدجیت کی پریس کانفرنس کی مزید تفصیلات کے دوران انہوں نے کہا مہاراجہ کا محل ہمارا ہیڈ آفس ہو گا۔ ملکہ برطانیہ کو بھی آزاد منی پور ریاست کے فیصلے سے متعلق قرارداد پیش کریں گے۔ مہاراجہ منی پور کے نمائندوں نے دنیا سے اپیل کی کہ ہماری آزاد ریاست کو تسلیم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ منی پور کونسل نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے خلاف منی پور پر قابض ہے۔ ادھر پاکستان میں ٹوئٹر پر منی پور ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن