زلمے خلیل زاد پاکستان کا دو روزہ مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے
اسلام آباد (اے پی پی)امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے۔ بدھ کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیہ مطابق زلمے خلیل زاد نے 28 اور 29 اکتوبر کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔اسلام آ باد میں قیام کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،چیف آ ف آ رمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر حکومتی حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بات چیت کے دوران افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال اور تشدد میں کمی کی اہمیت سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔زلمے خلیل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قیام امن سے خطے میں اقتصادی خوشحالی آ ئے گی اور سلامتی قائم ہوگی۔