• news

حکومت نے 9 برس بعد نئے سی این جی سٹیشنز پر عائد پابندی ختم کر دی

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) حکومت نے 9 برس بعد نئے سی این جی سٹیشنز کی اجازت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اب سٹیشن ری گینیفائیڈ لیکویفائڈ نیچرل گیس کی فراہمی کیلئے درخواستیں دے سکیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل گیس پٹرولیم ڈویژن نے فیصلے سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو آگاہ کر دیا ہے۔ یہ پابندی پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2011 میں ملک میں گیس کی شدید قلت کے باعث لگائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن