• news

مقبوضہ کشمیر کے آزادانہ دورے کی شرط پر بھارت نے دعوت واپس لے لی

اسلام آباد(جاوید صدیق) یورپی یونین کے رہنماؤں کا کشمیر کا دورہ تنقید کی زد میں ہے۔ یورپی یونین کے وفد نے کسی سول سوسائٹی گروپ یا تنظیم سے ملاقات نہیںکی۔ رکن یورپی یونین کرس ڈیوس نے کہا ہے کہ مجھے بھی مقبوضہ کشمیر کے دورے کیلئے بلایا گیا تھا۔ آزادانہ دورے کی شرط پر بھارت نے دعوت واپس لی۔ مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار پامال کی جا رہی ہیں۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ نے من پسند یورپی وفد کے دورہ مقبوضہ کشمیر کو مسترد کر دیا۔ اسد الدین اویسی نے کہا اس دورہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے میں مدد نہیں ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن