پٹرول ایک روپیہ‘ ڈیزل 27 پیسے لٹر مہنگا‘ مٹی کا تیل 2.39 روپے سستا کرنیکی سفارش
اسلام آباد (نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سفارش کر دی۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85 روپے 33 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔