• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا: کل طلبی

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر نوٹس جاری کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے جاری شوکاز میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے یکم نومبر کو صبح 9 بجے فردوس عاشق اعوان کو طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ نوازشریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن