عمران خان ظالم حکمران‘ ہٹانا لازم ہو چکا : حافظ حمد اللہ
عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی پریشان ہے کہ اتنے لوگ کہاں سے آگئے عالمی میڈیا آزادی مارچ کو لاکھوں میں شمار کررہا ہے اور اس مارچ کو تعداد کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کہہ رہا ہے ہم ہر حال میں اسلام آباد پہنچیںگے ہمارا احتجاج اس حکومت کے خلاف ہے جو عوام کے چوری شدہ ووٹوں اور جعلی مینڈیٹ سے لائی گئی ہے اب اس سیلیکٹڈ حکومت کو لانے والے بھی پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر بدزبانی کرنے والے کس کی زبان بول رہے ہیں عمران خان ہر وقت این آر او دینے کی باتیں کررہا ہے وہ نہ این آر او لے سکتا ہے نہ ہی وہ کسی کو این آر او دے سکتا ہے حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان ایک جابر اور ظالم حکمران ہے اب اس کو ہٹانا لازم ہوچکا ہے اسکو اقتدار عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ چور دروازے سے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار وزیراعظم بنا ہے ہم تو پہلے دن سے ہی جعلی حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہیں ہم غاصب جابر حکومت کیخلاف آزادی مارچ کررہے ہیں اب اس کو عوامی احتجاج سے ہٹانا جہاد ہے ہم ہر بات پر جھوٹ کی سیاست کو فروغ دینے اور ہر بات پر یوٹرن لینے والے حکمرانوں کو پرامن احتجاج کے ذریعے ہٹارہے ہیں ہم اس سیلیکٹڈ حکومت سے عوام کو نجات دلا کر رہے گے یہ احتجاج اور آزادی مارچ صرف مولانا فضل الرحمن کا نہیں بلکہ اس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں ۔