بسوں کے روٹ بحال کئے جائیں
مکرمی! گزارش ہے کہ لاہور میں روٹ نمبر 33-33-B پانچ‘ 10 اور مال روڈ پر ایک روٹ بحال کیا جائے کیونکہ ان روٹ کا عوام کو بہت فائدہ تھا۔ یہ روٹ بندہونے کی وجہ سے عوام کو دفاتر‘ سکول‘ آنے جانے میں بہت پریشانی ہوتی ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ یہ روٹ بحال کئے جائیں تاکہ ہزاروں شہریوں کو فائدہ ہو۔ (ناظم شوکت ۔ مزنگ روڈ لاہور)