شامی حکومت اور اپوزیشن کے براہ راست مذاکرات جنیوا میں شروع
جنیوا (این این آئی)شورش زدہ ملک شام کی حکومت اور اس کے مخالفین کے درمیان ساڑھے آٹھ برسوں بعد پہلی مرتبہ براہ راست ملاقات بدھ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہوگئی ۔ شام کیلئے نئے دستور کو مرتب کرنے والی کمیٹی کا اجلاس ہے اور اس کا انعقاد اقوام متحدہ کی مسلسل رابطہ کاری اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس کے حامی تینوں ممالک دستور ساز کمیٹی کے اجلاس کا حصہ نہیں بنیں گے۔