سپریم کورٹ کے 5 ججز کیخلاف ریفرنسز کی اوپن کورٹ میں سماعت کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں عدالت عظمیٰ کے دیگر پانچ ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنسز کی اوپن کورٹ میں سماعت کے لیئے آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ کرنل انعام الرحیم نے ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جس طرح جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدرارتی ریفرنس کی سماعت اوپن کورٹ میں لارجر بینچ کررہا ہے اسی طرح دیگر پانچ ریفرنسز کی بھی سماعت کی جائے۔