افغانستان: ڈرون حملے، داعش کے 5 جنگجو ہلاک
کابل (اے پی پی+ این این آئی) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے اضلاع ہسکا مینا اور مہمندارا میںدہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا جس میں داعش سے منسلک 5 دہشت گرد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔علاوہ ازیں افغانستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں انسداد منشیات پولیس اور سکیورٹی تنظیموں نے کئی صوبوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے میں ایک خاتون سمیت 29 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں ایک ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ ملک میں جاری قتل و غارت گری میں ملوث جنگجو ان کے کنٹرول میں ہیں بھی یا نہیں۔ کابل میں میڈیا سے بات چیت میں حمد اللہ مْحب نے کہا ان کی نظر میں طالبان اب کوئی منظم تنظیم نہیں رہی اور ان کے کچھ کمانڈر داعش میں شامل ہو چکے ہیں۔