• news

مناواں سنٹر میں سویڈش سفیر نے رکشہ چلا کر ٹیسٹ پاس کر لیا‘ ڈرائیونگ لائسنس جاری

لاہور (نامہ نگار) سویڈش ایمبسیڈر مس انگرڈ جوہانسن نے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سنٹر مناواں کا وزٹ کیا اور اپنے رکشے کے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کیا۔ رکشہ چلا کر بھی دکھایا۔ ٹیسٹ ڈرائیو پاس کرنے پر سویڈش سفیر کو لائسنس جاری کر دیا گیا۔ بعدازاں سویڈش ایمبسیڈر کو ٹریفک پولیس کے انفراسٹرکچر‘ ورکنگ اور چالاننگ سسٹم بارے بھی بریف کیا گیا۔ مس انگرڈ جوہانسن کو شہریوں کی سہولت کیلئے جاری مختلف پروگرامز اور ٹریفک ایجوکیشن بارے آگاہی دی گئی۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس پروٹوکول فار آل کی پالیسی پر گامزن ہے۔ لائسنس صرف سائن اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو ہی جاری کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن