• news

آزادی مارچ سے راستے بند‘ احتساب عدالتوں کے 2 جج کورٹ نہ پہنچ سکے‘ فریال تالپور دیگر کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار) آزادی مارچ اور راستوں کی بندش کے باعث احتساب عدالت کے جج بھی عدالت نہ پہنچ سکے۔ گذشتہ روز عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر اور عدالت نمبر2 کے جج اعظم خان راستوں کی بندش کے باعث عدالت نہ پہنچ سکے۔ زیرسماعت مقدمات ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت پیش کئے گئے جہاں فریال تالپورکی جیل میں بہتر سہولیات، طحہ رضا کی علاج معالجہ کیلئے دائر درخواست پرکارروائی 11نومبر تک کیلئے ملتوی کردی جبکہ سندھ روشن پروگرام میں مبینہ خوردبرد کے الزام میں گرفتار ملزمان عبدالشکور مہر اور عبدالستار قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 نومبر تک کی توسیع، جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15نومبرتک کی توسیع کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن