دھرنے کا سر وغ نہ پیر‘ مولانا کے مطالبے افراتفری پھیلانے کیلئے ہیں: فواد چوہدری
اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس دھرنے کا نہ سر ہے نہ پیر ہے ، حکومت نے سیاسی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ساتھ معاہدہ موجود ہے۔حکومت نے سیاسی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے معاملے کو عقلمندی سے سنبھالا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی(ف)کے دھرنے کو پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے جوڑنا بددیانتی ہے، اس دھرنے کا نہ سر ہے نہ پیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد کیا ہے سمجھ نہیں آتا،مولانا صاحب تو انتخابات میں بھی مشکل سے 6 سیٹیں جیتتے ہیں۔مولانا کے مطالبے انار کی اور افراتفری پھیلانے کیلئے ہیں