• news

پاکستان کے ساتھ شمولیت گلگت بلتستان کے عوام کی محبت اور نظریاتی ہم آہنگی کا ثبوت ہے: شہباز شریف

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباددیتے ہوئے ہے یکم نومبر گلگت بلتستان کے عوام کی آزادی کے لئے عظیم جدوجہد کا دن ہے ۔آزادی کی اس جدوجہد میں گلگت سکاوٹس، چھ جے اینڈ کے انفینٹری بٹالین کے مسلمان افسران اورمقامی افراد ہیرو ہیں ۔انہوںنے کہاگلگت سکاوٹس کے صدر راجہ شاہ رئیس خان اور کمانڈر انچیف مرزا حسن خان کو بھی آج کے دن ہم نہیں بھول سکتے۔پاکستان کے ساتھ شمولیت گلگت بلتستان کے عوام کی محبت، وابستگی اور نظریاتی ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔گلگت بلتستان وفاق پاکستان کا ایک خوبصورت پھول ہے، وہاں کے عوام کی قربانیوں کو سلام پیش اور شہداآزادی کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قوم کے ان ہیروز کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے۔گلگت بلتستان کو ترقی، تعلیم اورصحت کے شعبوں میں بہت آگے لے کر جانا ہے ۔گلگت بلتستان کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح اور قومی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے اوردعا کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کو بھی آزادی کی نعمت جلد میسرآئے۔

ای پیپر-دی نیشن